ابنا: اطلاعات کے مطابق لیبیا کے انقلابیوں کے ترجمان عبدالرحمان نے بتایا کہ صرمان شہر پر انقلابیوں کا قبضہ ہوگيا ہے۔ صرمان شہر لیبیا کے دارالحکومت طرابلس سے ستر کلومیٹر مغرب میں واقع ہے۔ ترجمان نے کہا کہ صرمان شہر پر قبضے کے دوران دس انقلابی مارے گئے ہیں اور چونتیس انقلابی شہر میں ہونے والی جھڑپوں میں زخمی ہوئے ہیں۔ انقلابیوں نے کچھ دن پہلے صرمان کے مشرق میں واقع شہر الزاویہ پر بھی قبضہ کرلیا تھا۔
قابل ذکر ہے کہ لیبیا کے عوام نے گزشتہ سترہ فروری سے لیبیا کے ڈکٹیٹر قذافی کے خلاف تحریک شروع کر رکھی ہے وہ قذافی کی سرنگونی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ لیبیا میں ہونے والی مسلحانہ جھڑپوں میں اب تک پینتیس ہزار سے زیادہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
............
/169